خبرنامہ خیبر پختونخوا

رجڑمیں خواجہ عبدالستارباباجی کاعرس5اگست کوہوگا

چارسدہ :(ملت آن لائن) سلسلہ چشتیہ کے بزرگ محمد شریف المعروف حضرت خواجہ عبد الستار باباجی لنگوٹ قلندر کا 16واں عرس مبارک 5 اگست 2018کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب رجڑ میں منعقد ہوگا۔ دربار عالیہ حضرت خواجہ عبد الستار باباجی کے منتظم گو ہر علی کے مطابق ہے 5 اگست بروز اتوارسہ پیر ختم القرآن شریف و ختم خواجہ گان منعقد ہوگا۔ بعداز نماز عشاء محفل سماع (وجد کی رات ) ہوگی۔ نماز فجر کے بعد اختتامی دعا کے ساتھ عرس کی ایک روزہ تقریب اختتام پذیر ہوگی۔