خبرنامہ خیبر پختونخوا

سابق اسسٹنٹ پولٹکل ایجنٹ کےحجرے پرحملہ، 2 افراد جاں بحق

خیبرایجنسی: (آئی این پی) سرکاری ذرائع کے مطابق باڑا اکا خیل میں سابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ملک نواز کے حجرے پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ذاکر اور عتیق نامی افراد شامل ہیں جو کہ ملک نواز کے مہمان تھے۔ حملے کے وقت ملک نواز حجرے میں موجود نہیں تھے۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔