خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات میں آتشزدگی سے مویشی خانہ اور 2 مکان اورسامان جل راکھ

سوات۔( اے پی پی )سوات میں آتشزدگی سے مویشی خانہ اور 2مکان جل گئے جبکہ مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کرال شالپین میں انور ولد رحم دل کے مکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے اس کا چھ کمروں پرم مشتمل مکان اور کمروں میں موجودسامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔دوسرا واقعہ مدین کے نواحی علاقے کس بشی گرام میں پیش آیا جہاں رسول خان نامی شخص کے مکان اورمویشی خان میں آگ لگنے سے تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ مویشی خانہ میں موجود تین گائیں اورچار بچھڑے بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔