خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، تین افراد زخمی

سوات: (اے پی پی) سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔