خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات: پولیس کی کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ اوردھماکہ خیزمواد برآمد

سوات: (آئی این پی) مینگورہ کے علاقے میں تورتم میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا۔ ڈی پی او سلیم مروت کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا جس میں پانچ کلو وزنی بم ،15کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔