خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوزوکی وین گہری کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) ٹھنڈیانی کے علاقے لاری بنوٹاکے قریب سوزوکی وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان راولپنڈی سے ٹھنڈیانی سیروتفریح کی غرض سے جاوالے خندان کی سوزوکی وین بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلا اورعائشہ بی بی شامل ہیں۔حادثے کے بعد پولیس اورمقامی لوگوں نے نعشوں کوگاڑی سے نکال کرورثاء کے حوالے کردیا۔