خبرنامہ خیبر پختونخوا

سیاست میں بیس سال ہو ئے، کبھی ہار نہیں مانی ،نہ مانوں گا،عمران خان

پشاور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں بیس سال ہو ئے کبھی ہار نہیں مانی نہ مانوں گا، ہر چیمپیئن پر برا وقت آتا ہے وہ ہار سے سیکھتا ہے اور آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے،کھلاڑی کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جب ہار مان لی جائے تب ہار ہو جاتی ہے،خامیاں دور کر کے چیمپیئن نئی قوت اور جذبے کے ساتھ آتا ہے، نواز شریف کی آمد پر بنوں، مانسہرہ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی مذمت کرتا ہوں۔وہ منگل کو پشاور میںیوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مانسہرہ گئے تو یونیورسٹی بند کردی گئی، بنوں گئے تو اسکول بند کر دیئے گئے، جن لوگوں نے یونیورسٹی اور سکول بند کئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس دن خود کو چیلنج کرنا بند کریں گے تو زوال شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد پر بنوں، مانسہرہ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی مذمت کرتا ہوں، سیاست میں بیس سال ہو گئے کبھی ہار نہیں مانی نہ مانوں گا،چیمپیئن آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے، ہارنا نہیں جانتا، کھلاڑی کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جب ہار مان لی جائے تب ہار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کرکٹ کی تھوڑی بات کر کے کروڑ پتی بن سکتا ہوں، 9سال کا تھا تو فیصلہ کیا کرکٹ کھیلنی ہے، جب کرکٹ کھیلی تو پہلے میچ کے بعد مجھے نکال دیا گیا، واپس ٹیم میں آنے میں 4سال لگے، صحت نہیں تو کچھ نہیں، آپ کو پتہ ہے کہ آجکل میرا مقابلہ کس سے ہے، زندگی مقابلے کا نام ہے، اسپورٹس آپ کو مقابلہ سکھاتی ہے، ہر چیمپیئن پر برا وقت آتا ہے، ہر چیمپیئن ہارا ہے، چیمپیئن ہار سے سیکھتا ہے، خامیاں دور کر کے چیمپیئن نئی قوت اور جذبے کے ساتھ آتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انسان برے وقت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتا ہے۔(اح)