خبرنامہ خیبر پختونخوا

سیاسی مسئلوں کو عدالتوں میں لے جانے سے سپریم کورٹ متنازع ہو گئی، اسفند یار ولی

سیاسی مسئلوں کو عدالتوں میں لے جانے سے سپریم کورٹ متنازع ہو گئی، اسفند یار ولی

پشاور:(ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سیاسی مسئلوں کو عدالتوں میں لے جانے سے سپریم کورٹ متنازع ہو گئی ہے۔ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ احتساب ہونا ضروری ہے لیکن چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں کہ کیا آف شور کمپنیاں صرف نواز شریف کی ہیں یا کسی اور کی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایسے ایسے لوگ ہیں جن کی 35، 35 آف شور کمپنیاں ہیں لیکن انہیں صرف نواز شریف چور نظر آ رہا ہے، ہمت ہے تو سب پر ہاتھ ڈالو تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ صحیح احتساب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن اور چیف جسٹس نے سونامی ٹری جیسے میگا اسکینڈلز پر سوموٹو نہیں لیا۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا سیاسی مسئلوں کو عدالت میں نہ لے جائیں لیکن اب سیاسی مسئلوں کو عدالتوں میں لے جانے سے سپریم کورٹ متنازع ہوگئی ہے۔ اسفندر یار ولی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں ایک ارب 80 کروڑ میں پُل بنایا گیا لیکن آج اُسی پُل پر بورڈ لگا ہے کہ بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیینٹ الیکشن میں ان کا کوئی ممبر نہيں بکا لیکن مولانا سمیع الحق کو بھی سینیٹ الیکشن میں دھوکا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی دونوں غلط ہیں جبکہ ایسے سی پیک کو نہیں مانتے جس میں مغربی روٹ نہ ہو۔