خبرنامہ خیبر پختونخوا

سیلاب کے پیش نظر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم

پشاور: (اے پی پی) پشاور کی ضلعی اور ٹاؤن ٹوانتظامیہ افسران نے مون سون کی بارش سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر برساتی نالہ بڈھنی کا دورہ کرکے نالہ کے کناری مقیم لوگوں کو الرٹ رہنے جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ اسسٹنٹ کمشنر پشاور ارشاد احمدسوڈھیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی بنگش‘ میرخواص اور ٹاؤن ٹو ایکٹنگ ٹاؤن میونسپل آفیسر محمدایاز کے ہمراہ بڈھنی برساتی نالہ کا دورہ کیااور صورتحال کا جائزہ لیا‘ عارضی تجاوزات ہٹانے اور کناری مقیم لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی‘انتظامیہ نے سیلاب کی صورت میں ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیااور ضروری اقدامات اور عوام کی رہنمائی کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔