خبرنامہ خیبر پختونخوا

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے، اسفند یار ولی

سینیٹ انتخابات: تحریک

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے، اسفند یار ولی

چارسدہ:(ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی بک گئے، تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں منعقدہ اے این پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کسی رکن اسمبلی پر دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، مجھ پر 5 روپے کی کرپشن ثابت ہو تو چوک یادگار پر لٹکادیں۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ بلین ٹری سونامی میں کرپشن پر نیب گونگی بہری ہوچکی ہے جبکہ کروڑوں روپے سے تعمیر حیات آباد فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد ہے، ان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے پشاور کے لیے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو کے پی میں ضم کریں گے جبکہ خان صاحب کی حکومت کو ساڑھ چار سال ہوچکے ہیں جبکہ صحت و تعلیم کے محکمے میں سارے لوگ پنجاب سے لائے گئے۔