خبرنامہ خیبر پختونخوا

سیکیورٹی فورسزافغان مہاجرین کےخلاف آپریشن دوسرے روزبھی جاری

ملاگوری (آئی این پی ) ملاگوری کے علاقے ملک کلی شیر برج میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن دوسری روز بھی جاری رہا جس میں سرکاری ذرائع کے مطابق 30گھرانے مسما رکر دئے گئے ہیں جبکہ مذید رہ جانے والے گھرانوں کو بھی مسمار کیا جا رہاہے۔ اس کے ساتھ 30سے زائد گھرانوں نے گاڑیوں کے ذریعے سے اپنے مال و متاع کے ہمراہ علاقے کو چھوڑ دیا ہے اور افغانستان منتقل ہو گئے ہیں۔ جبکہ ملاگوری کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ناکہ بندیاں لگائے ہیں اور جامہ تلاشی بھی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کلی شیر برج میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن اتوار کو ختم ہو جائی گی جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔