خبرنامہ خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا بھتہ خورگرفتار

پشاور:(آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے نواحی علاقہ متھرا میں کاروائی کرتے ہوئےایک بھتہ خورکو گرفتارکرلیا۔ بھتہ خورکا تعلق ایک کالعدم تنظیم سےبتایا جاتا ہے۔سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی نواحی علاقہ متھرا میں کی گئی۔ اس دوران غلام قادرنامی بھتہ خورکو گرفتارکیاگیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بھتہ خور ایک کالعدم تنظیم کے لئے کام کرتا ہے۔ اور کئی بار بھتے کی رقم ہمسایہ ملک منتقل کرچکا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔