خبرنامہ خیبر پختونخوا

شانگلہ، بارشوں نے تباہی مچادی ۔ سڑکیں،رابطہ پل، پاور ہاؤسیز،مال مویشی اور کئی مکانات سیلابی ریلے کی نذر

الپوری (آئی این پی ) شانگلہ کے علاقے داموڑی لودر میں شدید بارشوں کیوجہ سے سیلاب نے تباہی مچادی ۔ روڈز،رابطہ پل،لوکل پاور ہاؤسیز،3گاڑیاں،ایک موٹر سائیکل ،مال مویشی اور کئی مکانات سیلابی ریلے کی نذرہوگئے ہیں ۔لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات شدید موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب نے شانگلہ کے یونین کونسل داموڑی لودر میں تباہی مچادی سڑکیں ،رابطہ پل،لوکل پاور ہاؤسیز،3گاڑیاں،موٹر سائیکل،مال موشی اور کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئی ہیں ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے سیاسی،سماجی شخصیات نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فوری طور پر بحالی کے کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ادھر کروڑہ میں سلائیڈنگ کی خوف سے بیشتر مکانات خالی کرادئے گئے ہیں اورلوگ محفوظ مقامات کو منتقل ہوگئے ہیں۔