خبرنامہ خیبر پختونخوا

شانگلہ اور گردونواح میں5 شدت زلزلے کے جھٹکے

ایبٹ آباد (آئی این پی) شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں آ گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 111کلو میٹر ریکارڈکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 111کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ تاحال زلزلے کے باعث کسی مقام سے عمارت کے گرنے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔(اح)