خبرنامہ خیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان:خسرہ کی وباءپھیل گئی، 4بچے جاں بحق

میرانشاہ:(اے پی پی)شمالی وزیرستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی،گذشتہ تین روز کے دوران خسرہ سے چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دو سالی میں خسرہ نے وباء کی صورت اختیارکرلی۔ گزشتہ تین روز کے دوران خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چارہو گئی۔ خسرہ سے متاثرہ درجنوں بچے بنوں کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ علاقے کی صحت کی مناسب سہولیات نہیں اور لوگوں کو بچوں کے علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے ٹیمیں بھجوائی جائیں۔