خبرنامہ خیبر پختونخوا

شہری ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ میں صحت کی سہولیات سے مطمئن نہیں ،سی آرسی سروے

چارسدہ ۔غیرسرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن مردان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عارف نے کہا ہے کہ سیٹزن رپورٹ کارڈ(سی آرسی) کے سروے کے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شہری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات سے مطمئن نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے صوبائی کوارڈنیٹر شمس الہادی،پروجیکٹ کوارڈنیٹر جمشید طارق اور عامر فدا ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کی مقررین نے کہا کہ ضلع چارسدہ کا سیٹیزن رپو رٹ کارڈ، سینٹر فارپیس اینڈ ڈیو یلپمنٹ انشیٹیوز( سی پی ڈی آئی) سائبان ڈیو یلپمنٹ آرگنائز یشن اور ڈسٹر کٹ انٹر سٹ گروپ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔سی آر سی تحقیق کا ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ عوامی خدمت کے حوالے سے شہریوں کی رائے عوامی محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں ان کے اطمینان کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے میں کل 200 گھرانوں کے سربراہان نے حصہ لیا جس کے مطابق اکثرعوام کاکہناتھاکہ ہسپتال میں سہولیات تسلی بخش نہیں ہے ۔