خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی، سرچ آپریشن، بارودی مواد برآمد، 30 مشکوک افراد گرفتار

صوابی:(اے پی پی)صوابی پولیس نے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔اس دوران پریشر ککر سے بارودی مواد برآمد کر کے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا جبکہ 30 مشکوک افراد بھی گرفتار کرلئے گئے ۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دشمن سماج عناصر، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسندوں کے خلاف علاقہ گدون ملک آباد میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز خان آبازئی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان بمع بھاری نفری پولیس ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف ،سنیفر ڈاگ سکواڈ و دیگر بھاری نفری پولیس نے علاقہ ملک آباد و دیگر ملحقہ حساس بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔ اس دوران ایک اطلاع پر پریشر ککر میں بارودی مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 30مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 عدد پستول و کارتوس برآمد کرلئے گئے ،مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔