خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی:اینٹی کرپشن کی کارروائی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر سیل

صوابی:(اے پی پی)صوابی میں اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کو سیل کردیا ،عملہ غیر قانونی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ملوث تھا ۔ انسپکٹر اینٹی کرپشن صوابی امیر حسین کے مطابق علاقہ منصور شاہ میں واقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا عملہ گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کرتا تھا جس کی وجہ سے آفس کو سیل کردیا گیا ۔ کارروا ئی کے وقت عملہ غائب ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ دوسری طرف واقعہ کی انکوئری کے لئے کمیٹی تشکیل دے گئی ہے ۔