خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی:سابق ناظم شاہ روم خان کے قاتل کوسزائےموت کاحکم

صوابی: ( اے پی پی)ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور فخر الزمان خان کی عدالت نے اے این پی کے رہنما اور تحصیل کونسل لاہور ضلع صوابی کے سابق ناظم شاہ روم خان کے قاتل کو سزائے موت ، ساڑھے پانچ لاکھ روپے جر مانہ اور عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 اگست 2010ء کو شیر علی ولد نور علی سکنہ ملک ڈھیر چار سدہ نے زبانی تکرار پر فائرنگ کر کے تحصیل کونسل لاہور کے سابق ناظم شاہ روم خان کو قتل کر دیا تھا، یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت میں چالان پیش کیا عدالت نے اس کیس کی فوری سماعت کر تے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم شیر علی کو سزائے موت ، ساڑھے پانچ لاکھ روپے جر مانہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں دو سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مقتول فریق کی جانب سے ممتاز قانون دان شیر اکبر باچا ایڈوکیٹ اور ملزم کی طرف سے سلیم خان ایڈوکیٹ مر دان نے کیس کی پیروی کی ۔