خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی:ماں اور بہن کو قتل کرنے والا درندہ صفت قاتل گرفتار

صوابی:( اے پی پی ) صوابی پولیس نے موضع پنج پیر میں ماں اور بہن کو قتل کرنے والا درندہ صفت قاتل کامران علی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا جبکہ علاقہ بام خیل میں دو بھائیوں کی قتل کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔ گذشتہ شام موضع پنج پیر میں کامران علی ولد لیاقت علی کی گھر میں اپنی ماں اور بہن کے مابین گھریلو معاملات پر تکرار ہوئی اس دوران ملزم کامران علی نے طیش میں آکر اپنے ماں اور بہن پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اسکی ماں موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بہن ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی اس افسوس ناک قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے تھانہ صوابی کے ایس ایچ او گلزار خان کو فوری طور پر احکامات جاری کردیئے ۔ اور وقوعہ کے فوراً بعدڈی ایس پی صوابی حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او گلزار خان و دیگر پولیس نفری نے فوراجائے وقعہ پہنچ کرکارروائی کرتے ہوئے ملزم درندہ صفت کامران علی کو گرفتار کر لیا ،جبکہ دوسرا واقعہ جو موضع بام خیل میں پیش آیا جس میں دو بھائیوں جمعہ گل اور صابر شاہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ اسی اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے ایس ایچ او صوابی کو خصوصی ٹاسک سونپ کر علی الصبح ہوتے ہی اس دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔