خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی :اے این پی کے رہنما شعیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

صوابی: (آئی این پی) صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔ اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ۔ صوابی کے گاؤں یار حسین میں اے این پی رہنما شعیب خان اپنے حجرے میں بیٹھے تھے ، نامعلوم افراد نے حجرے میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب شعیب خان کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے مقامی گاؤں میں ادا کی جائے گی ۔