خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت محروم طبقہ کے مسائل حل کر کے حقیقی تبدیلی لیکر آئیگی ‘ظاہر شاہ طورو

پشاور۔(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محروم طبقہ کے مسائل حل کر کے حقیقی تبدیلی لیکر آئے گی سابق ادوار میں پسے ہوئے طبقے کا بری طرح استحصا ل کیا گیا ہے وہ صحافیوں کیساتھ ایک نشست میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے جس ایجنڈا کے تحت ووٹ لیا ہے اس کے مطابق تمام وعدے پورے کر ے گی۔ انہوں نے اس موقع پر سابق حکومتوں کو ہد ف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صوبہ میں کسی جماعت نے ترقیاتی کام نہیں کئے جس کیوجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر تے ہوئے مسلسل دوسری بار تحریک انصاف کو منتخب کیا جو اس پر اعتماد کا مظہر ہے ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں ان کی جانب سے کئے جانے والے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور سابق دور کی طرح عملی منصوبے سامنے لائیں گے تاکہ عوام کے معیار زند گی کو بلند کیا جاسکے۔