خبرنامہ خیبر پختونخوا

طورخم بارڈر: بغیر ویزہ افغان باشندوں کا داخلہ بند

طورخم: (اے پی پی)طورخم پاک افغان سرحد پر بغیر ویزہ پاسپورٹ کے افغان باشندوں کے داخلے کو بند کر دیا گیا ۔ روزانہ دس سے پندرہ ہزار افراد طورخم بارڈر سے گذرتے ہیں ۔ پاک افغان سرحد پر چیکنگ کا عمل مزید سخت بغیر ویزہ پاسپورٹ طورخم بارڈر پار کرنے پر پابندی ، افغان باشندے اب بغیرویزہ پاسپورٹ پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔ پاکستانی حکام نےمنگل کو لائوڈ سپیکر کے ذریعے طورخم میں اعلانات کر دیئے تھے کہ بدھ کو کسی بھی افغان باشندے کو ویزے اور پاسپورٹ کے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پاکستانی حکام نے باقاعدہ طور پر افغان حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا ۔ طورخم بارڈر پر دونوں جانب آج لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی ۔ ویزہ پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں جانب عوام کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم ایسے افراد جن کے پاس پاسپورٹ اور ویزے موجود تھے ان کی آمد و رفت جاری رہی ۔