خبرنامہ خیبر پختونخوا

علمااورتاجروں کوبھتےکی پرچیاں مل رہی ہیں،فضل الرحمن

پشاور: (اے پی پی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لاشیں گرانے اور بھتہ وصول کرنے کو جہاد کا نام دیا جارہاہے۔تعلیمی اداروں پر حملے ہوتے ہیں تو ہمارے کارکن خون دیتے ہیں، لیکن جب مدارس پر حملہ ہوتو ہم اکیلے ہی ماتم کرتے ہیں۔پشاور میں جمیعت علماء اسلام سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے اپنے قوانین چھوڑ کر مغربی قوانین اپنائے ہوئے ہیں، علماء اور تاجروں کو بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں۔لاشیں گرانا اور بھتہ وصول کرنے کو جہاد کا نام دیا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب تعلیمی اداروں پر حملے ہوتے ہیں تو ہمارے کارکن زخمیوں کو خون دیتے ہیں، لیکن جب مدارس پر حملہ ہوتو ہم اکیلے ہی ماتم کرتے ہیں۔