خبرنامہ خیبر پختونخوا

عمران خان، یو ٹرن کے ماسٹر ہیں ،دانیال عزیز

عمران خان:(آئی این پی )مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، وہ گھوڑا ،اسپتال اور گھر کے معاملے میں بھی یو ٹرن لے چکے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف افتخار چوہدری کی عدالت کے ججوں کو شرم ناک کہہ کر معافی مانگتے ہیں اور دوسری طرف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے تسلیم کرتے ہیں اور پھر عدالتوں کو مانتے ہیں تو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مسترد کر دیتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جیسے خسارے میں چلنے والے اداروں کا حل نہ نکالا گیا تو چھ سو ارب روپے کا خسارہ ہر سال ہو گا، یہ سرکاری ادارے کئی سال سے خسارے میں ہیں اور ان کی وجہ سے تعلیم اور صحت کے لئے فنڈز نہیں بچتے۔