خبرنامہ خیبر پختونخوا

عمران خان عوامی مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں‘ امیر مقام

پشاور (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں‘ اگر عمران خان محکمہ صحت میں حقیقی اصلاحات چاہتے ہیں تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن پی ٹی آئی کو دوغلی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ منگل کو وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرکے ہیلتھ ایمپلائزر کوآرڈینیشن کونسل سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر محکمہ صحت میں اصلاحات چاہتی ہے تو وہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو سہولیات دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں‘ اگر عمران خان محکمہ صحت میں حقیقی اصلاحات چاہتے ہیں تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن پی ٹی آئی کو دوغلی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ (ن غ)