خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد کی منظوری

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وفاقی حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقہ جات ( فاٹا) میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں یہ رقم سڑکوں ، ہسپتالوں ، زراعت ، آبپاشی اور جنگلات کی مختلف سکیموں کی تعمیر اور بحالی پر خرچ کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبائلی علاقوں میں عوام کے سماجی اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔