خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا یونیورسٹی نئے تعلیمی سال میں ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کر دے گی

اسلام آباد۔(اے پی پی )فاٹا یونیورسٹی نے دسمبر 2016سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے مختلف شعبہ جات میں ماسٹر پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ فاٹایونیورسٹی حکام کے مطابق یونیورسٹی کے کیمپس کی عمارت تیار ہونے تک ماسٹر کی کلاسز پروگرامات کے مطابق فاٹا کے علاقے میں قائم کالجز میں منعقد ہونگی ۔انہوں نے بتایا کہ فاٹاکے لوگوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے درپیش چیلجز سے نمٹنے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کر دار ادا کرنے کے لیے فاٹا یونیورسٹی اہم کر دار ادا کر رہی ہے ۔ حکام نے مزید بتا یا کہ یونیورسٹی میں دیگر بلاکس کی تعمیر کے لیے 266کنال جگہ خرید لی گئی ہے ‘ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس منصوبے کے لیے 1.9بلین کے فنڈز مختص اور اس منصوبے کا پی سی ون بھی منظور کر لیا ہے ۔ فاٹا میں فروغ تعلیم کے لیے گورنر خیبر پختونخواہ نے ہر فاٹا کی ہر ایجنسی میں ماڈل سکول قائم کر نے کے منصوبے کا شروع کیا تھا جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔