خبرنامہ خیبر پختونخوا

قائدنوازشریف کاایجنڈا ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے۔ امیرمقام

پشاور:( اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دھرنوں کے بعدابھی تک عمران خان کہیں بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے‘ خواہ وہ گلگت بلتسان ہو،کشمیر یاخیبرپختونخوا کوئی بھی ضمنی سیٹ نہیں جیت سکے‘ خیبرپختونخواکے عوام کو ووٹ دینے کی سزادھرنوں کی شکل میں دی جارہی ہے ‘اب عوام2018ء کے عام انتخابات میں بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں‘اپوزیشن کاایجنڈاصرف دھرنے دیناجبکہ ہمارے قائدنوازشریف کاکام ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے ا ور2018تک ملک میں تاریکیوں کاخاتمہ ہوجائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روز صوابی ڈسٹرکٹ باراورمسلم لیگ کے لائیرفورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے صدرافتخارخان،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدروضلعی ناظم امیررحمان خان،مسلم لائیرزفورم کے صدراسرارخان اورہدیات اللہ خان بھی موجودتھے۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے مسلم لائیرزفورم اورڈسٹرکٹ بارکیلئے اپنے جیب سے باالتریب ایک ایک لاکھ روپے جبکہ ڈسٹرکٹ بارکیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے10لاکھ روپے گرانٹ دینے کااعلان کیا۔انہوں نے بارروم میں جلد ازجلدگیس کنکشن لگانے کے احکامات بھی جاری کردیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی کے دھرنوں اورضمنی انتخابات کی طرح آئندہ7اگست کوبھی ناکام ہوں گے اور2018کے عام انتخابات میں بھی ناکام ہوں گے کیونکہ عوام تبدیلی کوترس گئے مگرخان صاحب صرف اپنے چہیتوں کی زندگی میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورعوام اورصوبے کوپس پشت ڈال دیاہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام ہمارے ہی نہیں بلکہ جمہوری نظام کی بقاء اوراستحکام کاساتھ دے رہے ہیں جس پرانکے مشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے صوابی میں پاسپورٹ دفتراورٹوپی میں نادرادفترقائم کیاہے علاوہ ازیں جہاں بھی نادرایاپاسپورٹ دفاترکاقیام ضروری ہے وہاں دفاترقائم کئے جائینگے۔اس موقع پرضلعی ناظم امیررحمان خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیااورصوابی کیلئے انجینئرامیرمقام کی صوابی کیلئے کئے گئے فلاح وبہوداورترقیاتی کاموں کوسراہا۔امیررحمان نے کہاکہ اے این پی جموریت کے استحکام کیلئے وفاقی حکومت کاساتھ دیگی اورکسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنے گی۔