خبرنامہ خیبر پختونخوا

لوئردیرمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

قلات: (آئی این پی) قلات کے علاقے نیمرغ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے کارروائی کی تو مقابلہ ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد مارا گیا، اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دستی بم، رائفلیں اور تخریبی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ادھر لوئر دیر کے علاقے طورمنگ میں بھی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران چھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، رات گئے کئے گئے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بارود جعلی وردیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔