خبرنامہ خیبر پختونخوا

لوئردیر: دستی بم پھٹنے سے دونوجوان زخمی

لوئردیر۔(ملت آن لائن)لوئردیرتالاش کے علاقے ملالہ اٹال دشخیل میں دستی بم پھٹنے سے دونوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان ثناء اللہ اور یونس محمددیگرساتھیوں کے ہمراہ شکارکی غرض سے مقامی پہاڑی پرگئے تھے جہاں پرانہیں دودستی بم پڑئے ہوئے ملے ،نوجوانوں نے اسے کھلونا سمجھ کراٹھایاتوایک زورداردھماکہ ہوجس کے نتیجے میں دونوجوان شدیدزخمی ہوگئے مقامی پولیس کواطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اورزخمی ہونے والے نوجوانوں کوطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے جائے حادثہ سے ملنے والی دوسرے دستی بم کوناکارہ بنادیاگیا۔