خبرنامہ خیبر پختونخوا

لورالائی،دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ2افراد جابحق

لورالائی (آئی این پی ) لورالائی کے علاقے دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جابحق ہوگئے ۔ پیراملٹری فورس لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دکی کے علاقے تھل میں پیش آیاہے۔جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور اس کے نتیجے میں دو افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشیں مقتولین کے گھر والوں کے حوالے کر دی گئی ۔