خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت :دکان میں دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

لکی مروت: (آئی این پی) ایف آر لکی مروت کے علاقہ زندی اکبر خان میں دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بنوں اور لکی مروت کے سنگم پر واقع علاقے زندی اکبر خان میں دکان میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا ۔ دکاندار صبح کے وقت دکان کھول رہا تھا کہ دکان کے دروازے کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دکاندار دین محمد اور شمس الرحمان جان بحق ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔