خبرنامہ خیبر پختونخوا

ماحولیاتی آلودگی، درختوں کی کٹائی اور صنعتوں میں اضافے کی وجہ سے مستقبل میں پاکستان کو پانی کا مسئلہ درپیش ہوگا،چیئرمین پی آر سی ایس حامد خان

پشاور۔(ملت آن لائن) موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونیوالے منفی اثرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے موضوع پر یواین ڈی پی کے تعاون سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا چیپٹرنے پشاور میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں پی آر سی ایس کے پی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد خان ،ڈپٹی سیکرٹری آپریشن واصف جان، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر فائزہ رحمن، منیجر انفارمیشن اینڈ ٹینالوجی دانیال احسن ، پراجیکٹ کوآر ڈینیٹریواین ڈی پی نعیم اقبال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے تاجدارخان ،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے عبیداللہ اورڈاکٹرعبیدالرحمن و دیگر نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد خان نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے ،ماحولیاتی آلودگی، درختوں کی کٹائی اور صنعتوں میں اضافے کی وجہ سے مستقبل میں ملک کو پانی کا مسئلہ درپیش ہوگا اس خطرے سے بچنے کیلئے شجرکاری زیادہ کرنی چاہیے۔