خبرنامہ خیبر پختونخوا

محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 1000 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،واحد محمود

مردان۔(ملت آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور اہل تشیع امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام سے ملاقات کی جس میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او نے کہاکہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 1000 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے آرآر ایف،آرآر یو، بم ڈسپوزل یونٹ، سپیشل پولیس فورس،ڈی ایس پی اور لیڈی پولیس بھی تیار رہیں گے۔دریں اثناء تھانہ صدر میں پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کیں