خبرنامہ خیبر پختونخوا

مخالفین حکومت کوناکام کوشش کررہے ہیں،اقبال حسن

مخالفین حکومت کوناکام کوشش کررہے ہیں،اقبال حسن
گلگت: (ملت آن لائن) وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مخالفین حکومت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مخالفین کے حصے میں ناکامی کے سواکچھ ہاتھ میں نہیں آئے گاہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور عوام بخوبی جانتی ہے کہ حکومت نے آج تک جتنے وعدے کئے ان کو مختصروقت میں پوراکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کویقین دلاتے ہیں کہ ٹیکس ایشو کو چند دنوں میں حل کریں گے،مخالفین سی پیک کے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ نہ بنیں، گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں ہڑتال کرکے غیر ملکی آقاؤں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، ٹیکسز کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہ آئیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ہم نے جو وعدہ کیا ہے ا س کو ہر حال میں پورا کریں گے۔