خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان میں پیپلزپارٹی کا جلسہ بدنظمی کا شکار رہا

مردان (ملت آن لائن + آئی این پی) مردان میں پیپلزپارٹی کا جلسہ بدنظمی کا شکار رہا،پولیس اور شرکاء میں ہاتھا پائی ہوئی جبکہ آصف زرداری کیلئے مختص واک تھروگیٹ کو لوگوں نے گھیرلیا۔پیر کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق مردان میں پیپلزپارٹی کا جلسہ بدنظمی کا شکار رہا،پولیس اور جلسے کے شرکاء میں ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی جبکہ سابق صدرآصف زرداری کیلئے مختص واک تھروگیٹ کو لوگوں نے گھیرلیا۔