خبرنامہ خیبر پختونخوا

مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہوگا، شوکت یوسفزئی

مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہوگا، شوکت یوسفزئی

پشاور:(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہو گا۔ رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے گزشتہ وز پشاور میں جاری مختلف منصوبوں کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صنف نازک ہونے کا فائدہ نہ اٹھائیں، چوری میاں نواز شریف نے کی ہے تو جواب بھی یہی دیں۔ مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہو گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے بعد اپنی ذہنی صحت کھو بیٹھے ہیں جو اداروں کو نشانہ بناکر عام لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا، اب جھوٹوں کی باری ہے، مریم نواز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقامہ جیسا کمزور اور بدنام زمانہ فیصلہ اس لیے آیا کیونکہ پاناما میں کچھ نہیں نکلا، اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا، ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہیں ملا۔