خبرنامہ خیبر پختونخوا

مینگورہ سےدہشت گردکلیم اللہ گرفتار

سوات:(آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے مینگورہ سے دہشت گرد کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مینگورہ میں جنرل بس سٹینڈ پر کارروائی کی جس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ذرائع کے مطابق کلیم اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو 2009 میں اڈویگرام مٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔پولیس کو کلیم اللہ سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تحریب کاری کی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ (ن غ)