خبرنامہ خیبر پختونخوا

میٹرک کے ضمنی امتحانات 17 اگست سے شروع ہونگے‘ شیڈول جاری

پشاور:( اے پی پی )پشاورتعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات 17اگست 2016ء سے شروع ہونگے‘ جس کیلئے بورڈ انتظامیہ نے امتحانی شیڈول جاری کردیاہے‘ پشاورتعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جولائی 2016ء رکھی گئی ہے‘ اس کے بعد فارم جمع کرانے والے طلباء وطالبات سے ڈبل فیس کے ساتھ 29جولائی تک فارم وصول کیے جائینگے ‘جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ فارم کی آخری تاریخ 8اگست 2016ء رکھی گئی ہے‘ بورڈ انتظامیہ نے ضمنی امتحان میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو اپنے فارم بروقت جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔