خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوابشاہ: نامعلوم افرادکی گھرمیں گھس کرفائرنگ،دوبچے جاں بحق

نواب شاہ (آئی این پی )نوابشاہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بچے اور بچی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ نوابشاہ کے نوا حی گاؤں مرزا فرخ بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 کمسن بچے 8 سالہ شہنیلا اور ڈھائی سالہ ذاکر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعدلاشوں اور زخمیوں کو پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک بچے کی حالت انتہائی نازک ہے تاہم پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے۔