خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوازشریف کی ایبٹ آباد آمد سے سیاسی شعور بڑھے گا؛ لیاقت خان جدون

نوازشریف کی ایبٹ آباد آمد سے سیاسی شعور بڑھے گا
ایبٹ آباد: (ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایبٹ آباد آمد سے سیاسی شعور بڑھے گا، حکومت اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ (آج) اتوار کو ایبٹ آباد میں عوامی سمندر نیا رخ اختیار کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ حویلیاں لیاقت خان جدون اور مسلم لیگ (ن) تحصیل حویلیاں کے صدر حاجی احمد نواز خان نے حویلیاں میں پارٹی کارکنوں کے بڑے سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دشمن طاقتیں حکومت اور نوازشریف کو کمزور کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ لیاقت خان نے کہا کہ (آج) اتوار کو تحصیل حویلیاں سے ہزاروں پارٹی کارکن اور عوام قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا استقبال کریں گے۔ حاجی احمد نواز خان نے کہا کہ ہزارہ مسلم لیگ (ن) کا گھر تھا اور نوازشریف کو ہزارہ کی عوام سے جدا کرنا سازشی عناصر کے بس کی بات نہیں، 19 نومبر کو دھرنا سیاست کرنے والوں کا یوم حساب ہو گا۔