خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہرہ:دریائےکابل میں ڈوب کرتین بہنیں جاں بحق

نوشہرہ :(آئی این پی) نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں ڈوب کر تین سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں ، تینوں بہنیں شادی کی تقریب میں شرکت اور خریداری کیلئے نوشہرہ گئی تھیں کہ دریائے کابل کی تیز لہروں کی نذر ہوگئیں ، غوطہ خوروں کے کوشش کے بعد ایک لڑکی کی لاش تلاش کر لی ہے جبکہ دو کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔