خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہرہ:گاڑی پرفائرنگ،ایک پولیس اہلکارجاں بحق

پشاور:(اے پی پی)نوشہرہ کے اعلاقے اکبر پورہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکارسمیت دوافراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی سوار میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار سمیت دوا فراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کا تعلق لاہور پولیس سے پے،واقعہ کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت شہباز اور زخمیوں کی محمد بلال اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔