خبرنامہ خیبر پختونخوا

نیب اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نیب اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد (اے پی پی، ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف آگاہی کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
نیب کی جانب سے یا دداشت پر ڈائریکٹر آگاہی و روک تھام مرزا سلطان محمد سلیم اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس و امور نوجوانان جنید خان نے دستخط کئے۔ ہفتہ کو نیب اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف آگاہی کے لئے نیب ریجنل بیوروکے پی کے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری اور ڈی جی نیب کے پی کے بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان بھی موجود تھے۔
مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت خیبر پختونخوا حکومت اور نیب مل کر بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کریں گے۔