خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعظم نےرات کی تاریکی میں سی پیک کاروٹ طےکردیا: خٹک

پشاور: (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے وزیر اعظم کو پنجاب کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ، رات کی تاریکی میں سی پیک کا روٹ طے کیا گیا ، سراج الحق کو گلہ ہے وزیر اعظم پرویز خٹک کو بیرونی دورے پر کیوں نہیں لے جاتے ۔ وزیر مملکت محمد زبیر کا کہنا ہے پرویز خٹک سی پیک کو متنازعہ نہ بنائیں ۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سی پیک منصوبے سے مطمئن نہیں ، کہتے ہیں سی پیک میں کے پی کو فارغ کردیا گیا تھا ، شور مچایا تو روٹ شامل کیا گیا لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوا ۔ پرویز خٹک نے شکوہ کیا تو سینیٹر سراج الحق نے بھی گلہ کردیا ۔ ان کا کہنا ہے وزیر اعظم بیرون ملک دورے پر اپنے بھائی کو لے جاتے ہیں ، کبھی پرویز خٹک کو بھی لے جائیں ۔ وزیر مملکت محمد زبیر نے گلے شکوے کے جواب میں کہا پرویز خٹک مطمئن ہوکر جاتے ہیں پھر سیاسی بیان دے دیتے ہیں غیر ملکی منصوبے قطار میں لگ کر نہیں مل جاتے ۔ وزیر مملکت محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کے پی کو وفاق سے مدد کی ضرورت ہے تو بتائے ، ضرور تعاون کریں گے ۔