خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ کا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کی وفات پر افسوس

پشاور(ملت + آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی فضل رحیم مروت کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔