خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی درگارہ لعل شہبازقلندر میں دھماکے کی مذمت

پشاور (ملت + آئی این پی) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سندھ کے علاقہ سہون شریف میں درگارہ لعل شہبازقلندر کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سانحے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا