خبرنامہ خیبر پختونخوا

ویلج کونسل جبوڑی کا مالی سال 2018.19کا 22 لاکھ روپے کا ترقیاتی وغیرترقیاتی بجٹ تمام ممبران وی سی نے متفقہ طورپر منظور کرلیا

مانسہرہ۔(ملت آن لائن) ضلع مانسہرہ کی ویلج کونسل جبوڑی کا مالی سال 2018-19کا 22 لاکھ روپے کا ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ تمام ممبران وی سی نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ہے۔ فنڈ تمام ممبران میں برابری کی سطح پر تقسیم کیا جا ئے گا ،ممبران ویلج کونسل نے اپنی تمام سکمیں جمع کروا لی ہیں یکم نومبر تک ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرلگ جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار ناظم وی سی جبوڑی مولانا ریاض فاروقی اور جنرل کونسلر خواجہ محمد عارف نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل جبوڑی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور انشاء اللّہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ممبران ویلج کونسل نے متعدہوکر کام کیا اور آگے بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے سب متحد اور متفق ہو کر کام کرینگے ۔