خبرنامہ خیبر پختونخوا

وی آئی پیزکی آمد پرسکولوں کو بند کرانا بدترین عمل ہے پختونخوا حکومت یہ سلسلہ بند کرے:عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانا بدترین عمل ہے‘ خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ سلسلہ بند کرے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے موقع پر سکولوں کو بند کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے یونیورسٹی بند کروائی اب سکول بند کروائے ہیں۔ وی آئی پیپز کی آمد پر سکولوں کو بند کرنا بدترین عمل ہے۔ وی آئی پیز کی آمد پر تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی ادارے انحطاط پزیر ہوتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کرے۔ (ن غ)